حکومت ٹریکٹر انڈسٹری کے بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ‘ شیخ محمد ارشد
جمعرات 14 جنوری 2016 16:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹریکٹر انڈسٹری کے بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ٹریکٹر پارٹس مینوفیکچررز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ٹریکٹر انڈسٹری نہ صرف حکومت کے لیے محاصل کا اہم ذریعہ ہے بلکہ ہزاروں افراد کا بالواسطہ یا بلاواسطہ روزگار بھی اس سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند سال قبل ٹریکٹر انڈسٹری کی پیداوار 70ہزار یونٹس سے زائد تھی جواب پیداواری صلاحیت سے بہت کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریکٹرز انڈسٹری کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ مینوفیکچرنگ کو مستحکم کیا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر انڈسٹری کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے سے نہ صرف ٹریکٹر انڈسٹری کو تقویت ملے گی بلکہ اس سے وابستہ سینکڑوں دوسری صنعتیں بھی بحال ہونگی جبکہ ٹریکٹر کسانوں کی پہنچ میں آنے سے فی ایکڑ پیداوار بھی بڑھے گی۔
لاہور چیمبر کے صدر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ٹریکٹر انڈسٹری کی بھرپور سپورٹ کرے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور معیشت کو استحکام ملے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹریکٹر انڈسٹری کی ہر ممکن مدد کرے گا تاکہ یہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.