”اورنج ٹرین ضرور چلے گی“ 1165 کنال 15 مرلے اراضی کی ”نئی قیمت“ مقرر کئے جانے کا انکشاف
منصوبہ جون 2017 میں 20 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائیگا۔نقشہ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے 26اسٹیشنز ہونگے جو علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک جائے گی
جمعرات 14 جنوری 2016 18:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان کے صوبائی دارالحکومت میں جہاں میٹروبس سروس نے تکمیل سے پہلے کافی تنقید برداشت کی لیکن منصوبہ کی تکمیل کے بعد ”تعریف“ میں بھی کمی نہیں آئی وہیں” اورنج ٹرین منصوبے “پر شہر کے18 مقامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبے کیلئے 1165 کنال 15 مرلے اراضی حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کی کوشش جاری ہیں تاہم اس کے لئے ”نئی قیمت“ مقرر کرنے کا ابھی انکشاف ہوا ہے۔
منصوبے کے آغاز پر ادائیگی کا مجموعی تخمینہ 13ارب 17 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم اب نئی قیمتیں مقرر ہونے سے لاگت مزید بڑھے گی۔۔ تخمینہ کے مطابق مختلف مقامات کی اراضی کیلئے مختلف آفرز تیار کی گئیں ہیں ڈیراں گجراں کی پانچ کنال سے زائد اراضی کیلئے 10 لاکھ 50 ہزار فی مرلہ، اسلام پارک، سلامت پورہ کی 6 کنال 20 مرلہ اراضی کیلئے ساڑھے 12 لاکھ فی مرلہ، محمود بوٹی کے ایک کنال کیلئے 20 لاکھ روپے فی مرلہ، شالامار باغ سے ملحقہ 9 کنال 6 مرلے کیلئے 20 سے 25 لاکھ فی مرلہ، باغبانپورہ ساڑھے 22 لاکھ یو ای ٹی 20 لاکھ، موضع اچنت گڑھ 15 لاکھ فی مرلہ، موضع قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26 لاکھ، لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ میں 27 لاکھ، لکشمی چوک ہال روڈ پر 30 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.