حکمران خودپاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے‘قومی معیشت کی ابتری اوربیروزگاری کے پیچھے حکمران خاندان کاہاتھ ہے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی کی بات چیت
جمعرات 14 جنوری 2016 18:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران خودپاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے ۔دوسروں کی منت سماجت کرنے کی بجائے حکمران عربی اوریورپی ملکوں سے اپناسرمایہ پاکستان منتقل کریں۔قومی معیشت کی ابتری اوربدترین بیروزگاری کے پیچھے حکمران خاندان کاہاتھ ہے ،اگروہ اپناسرمایہ بیرون ملک منتقل نہ کرتے توآج پاکستان میں بیروزگاری اورتوانائی کے بحران نہ ہوتے ۔
جس سیاستدان یاپارلیمنٹرین کاپیسہ پاکستان سے باہرہے اسے سیاسی وسرکاری عہدوں کیلئے تاحیات نااہل قراردیاجائے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان پرنوٹ نچھاورکرنے والے انہیں اپنامقدس ووٹ بھی ضرور دیں گے ۔(جاری ہے)
عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کاوعدہ بھی ضروروفا ہوگا۔سعودیہ سمیت برطانیہ اوریورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے دل مادروطن پاکستان اورکپتان عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام ،جمہوری نظام اورپاکستان سے محبت کرنیوالے عمران خان اورتحریک انصاف سے الگ نہیں رہ سکتے ۔ تحریک انصاف کومادروطن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی طاقت اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے ایک موثرسیاسی تحریک بنانے میں اوورسیزپاکستانیوں نے کلیدی کرداراداکیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اورکارکنان کاپاکستان میں تبدیلی کیلئے جوش وجذبہ قابل دید اورخوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد آئی ایم ایف کے وظیفہ خورحکمرانوں سے نجات اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے ۔ روشن اورپرامن پاکستان کے نقیب عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی امیدوں کامحور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کا دیارغیار میں بھی اپنے مادروطن اورہم وطنوں کے حالات پر کڑھنا فطری امرہے ۔ پاکستان کے وجودسے لپٹی معاشی غلامی کی بیڑیاں عمران خان کے سواکوئی نہیں توڑسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.