ایس ای سی پی کا ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈرافٹ کمپنیز بل پر مشاورتی سیمینار، شرکاء کو نئے کارپوریٹ لاء کے مسودہ کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیل سے بریفنگ
جمعرات 14 جنوری 2016 19:19
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پا کستان اورملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ملتان چیمبرمیں مشاورتی سیمینار کا انعقاد ہوا سیمینارکا باقاعدہ آغاز چیمبر کے نائب صدر محمد طارق خان نے کیا۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے رجسٹرا ر آف کمپنیز جاوید حسین نے شرکاء کو نئے کارپوریٹ لاء کے مسودہ کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیل سے بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیز بل 2015 منظوری کے مراحل مکمل کرنے کے بعد ، کمپنیز آرڈینس 1984کی جگہ لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیز کے قانون کو از سر نو تشکیل دینے کا مقصد پاکستان میں معیشت کو دستاویزی شکل دینا ، کاروباری اداروں کی مکمل کارپوٹایٔزیشن کرنا اور کاروبار کی رجسٹریشن اور انضباتی قوائد و ضوابط کو آسان بنا ناہے ۔(جاری ہے)
سیمینار میں ممتاز چارٹرڈ اکاونٹنٹس ‘ وکلاء‘ کارپوریٹ کنسلٹنٹس‘ کاروباری حضرات ‘کمپنی سیکرٹریوں ‘ ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور ایس ای سی پی کے جوائنٹ رجسٹرار آف کمپنیز ملتان سید افتخار الحسن نقوی شامل تھے ۔
کمپنی بل کے مسودہ پر تمام سٹیک ہولڈ ز کی آراء حاصل کرنے کے لئے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مشاورتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.