غربت اور دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مزید صوبے ناگزیر ہیں ‘خرم نواز گنڈاپور
ن لیگ بھی مزید صوبے بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کر چکی ہے نئے صوبوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کی قرارداد سنجیدہ غور و فکر کی متقاضی ہے ‘اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جنوری 2016 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ غربت اور دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مزید صوبے ناگزیر ہیں ،ایم کیو ایم کی طرف سے نئے صوبوں کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جانیوالی قرارداد سنجیدہ غورو فکر کی متقاضی ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری کا اول روز سے یہ ویثرن ہے کہ غربت، انتہا پسندی کے خاتمے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر مزید نئے صوبے بنائے جائیں ۔
وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی دستور پر نظر ثانی کرنے کے حوالے سے قائم کی جانیوالی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے ۔اجلاس میں چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید ،سنیئر وکیل انوار اختر ایڈووکیٹ،اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ،ساجد بھٹی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اﷲ صدیقی نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ہم دکھی دل کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ موجودہ آئین اور انتظامی ڈھانچہ سیاسی ،سماجی،معاشی مسائل میں اضافے کا باعث ہے اور اس انتظامی بندوبست کے باعث ملک و قوم کو درپیش مسائل حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہو رہے ہیں۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ن لیگ نے مزید صوبے بنائے جانے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سے ایک متفقہ قرارداد بھی پاس کر رکھی ہے ۔اب وقت آ گیا ہے کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت ن لیگ کی صوبائی حکومت کی اس متفقہ قرارداد کی روشنی میں نئے صوبے بنانے کیلئے آئینی ،قانونی اور انتظامی سطح پر اپنا کردار ادا کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.