سلمان خان نے دوگھنٹے کی میزبانی کے ڈھائی کروڑ مانگ لیے
سلمان خان رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں
جمعہ 15 جنوری 2016 13:14
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ایوارڈ شو کی تقریب میں صرف 2 گھنٹے کے لیے میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے ڈھائی کروڑ معاوضہ مانگ لیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر کھاچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم میں ان کا نام ہی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے جب کہ سلو میاں فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار وں میں سر فہرست ہیں اور فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرتے ہیں تاہم اب سلو میاں نے ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جگہ ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض کے لیے سلمان خان کو پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے 2 گھنٹے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ طلب کرلیا ہے جس کے لیے تقریب کی انتظامیہ نے کچھ دن کی مہلت مانگ لی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.