چیئرمین قائمہ کمیٹی امور خارجہ اویس لغاری اور پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری کے درمیان پاکستان سعودی عرب فوجی تعاون کے معاملے پر جھڑپ، ایک دوسرے پر غلط بیانی کے الزامات
جمعہ 15 جنوری 2016 20:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سردار اویس خان لغاری اور پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری کے درمیان پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کے معاملے پر شدید جھڑپ، اویس لغاری اور شیریں مزاری کی جانب سے ایک دوسرے پر قائم کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے غلط بیانی کے الزامات۔
جمعہ کو ایوان میں شیریں مزاری نے جب سینیٹ اور ایوان میں مشیر خارجہ کے سعودی عرب ایران تنازعہ پر خارجہ پالیسی بیان کو غیر تسلی بخش قرار دیا تو اویس لغاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ لگتا ہے کہ شیریں مزاری پارلیمانی نظام میں قائم کمیٹیوں کی اہمیت سے آگاہ نہیں ، حال ہی میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں مشیر خارجہ نے تفصیلی ان کیمرہ بریفنگ دی اور تمام ارکان نے سعودی ایران تنازعے پر حکومتی پالیسی کو درست قرار دے کر اس کی ستائش کی، حکومتی پالیسی کو درست قرار دینے والوں میں شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان شامل تھے، ان کیمرہ خارجہ پالیسی کی تعریف کی جاتی ہے اور یہاں آ کر گیلریوں سے کھیلنے کیلئے تنقید کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.