حکومت صوبہ بھر کے ندی نالوں میں پانی کا انتظام بہتر کرنے کیلئے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے، میاں یاور زمان
جمعہ 15 جنوری 2016 21:14
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ نارووال ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی ڈرینوں پر 613.50 ملین روپے خرچ کر رہے ہیں تا کہ ان ڈرینوں کی ڈسچارج کیپسٹی میں اضافہ کر کے سیلابی پانی کا انتظام بہتر بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ممبران صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
وفد کی قیادت چوہدری سجاد حیدر کر رہے تھے جبکہ محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرینوں میں نکاسی آب کا انتظام بہتر کرنے کیلئے ان کے کنارے مضبوط بنائے جا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اضافی حفاظتی پشتہ جات بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
اسی طرح آبی گزرگاہوں میں بھل صفائی بھی کروائی جا ئے گی تا کہ پانی کے بہا وٴ میں تعطل نہ آنے پائے ۔
صوبائی وزیر آبپاشی نے بتایا کہ برساتی نالوں کی تباہ کاریوں سے عوام اور لائیو سٹاک کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی اونچائی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ہے تاکہ برساتی نالوں میں آنے والی طغیانی کے اثرات سے ہر ممکن حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے ندی نالوں بشمول جنوبی پنجاب کی رودھ کوہیوں میں پانی کا انتظام بہتر کرنے کے لئے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.