فلسطینی تاجروں کے اسرائیلی کاروباری شخصیات سے روابط کا انکشاف،اسرائیلی میڈیا نے خفیہ ملاقات کا بھانڈہ پھوڑ دیا
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:01
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بعض فلسطینی تاجروں کے اسرائیلی کاروباری شخصیات کیساتھ گہرے تعلقات ہیں اور وہ آپس میں تجارتی نوعیت کے معاہدے بھی کرتے ہیں ۔اسرائیلی عبرانی میڈیا نے اسرائیل نواز فلسطینی تاجروں اور اسرائیلی سرمایہ کاروں کے درمیان ہونیوالے روابط کا بھانڈہ پھوڑا ہے اور بتایا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی سرمایہ کاروں کے وفد کی اسرائیل کی سرکردہ کاروباری شخصیت رامی لیوی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ویب سائٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تاجروں نے اسرائیلی کاروباری شخصیت مسٹرلیوی سے ملاقات کے دوران شمالی بیت المقدس میں ایک مشترکہ تجارتی مرکز کے قیام کیلئے اراضی خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
’وللا‘کی رپورٹ کے مطابق شمالی بیت المقدس میں فلسطینی تاجروں رامی لیوی نے ملکر تجارتی مرکز قائم کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجارتی مرکز ہے جس میں رام اللہ اور شمالی بیت المقدس کو باہم مربوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس تجارتی مرکز میں فلسطینی اور اسرائیلی سرمایہ کاروں نے 50.7 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رامی لیوی نے تجارتی مرکز میں 20 دونم کی اضافی جگہ رام اللہ کے تاجروں کی مصنوعات کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی تاجروں کے اشتراک سے قائم کردہ یہ کاروباری مرکز بیت المقدس میں شہید فیصل الحسینی فٹبال سٹیڈیم سے محض 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.