ہری پور بلین ٹری منصوبہ ، عمران خان جائزہ لینے پہنچ گئے ۔
2018ءتک خیبر پختونخواہ میں ایک ارب بیس کروڑ درخت لگا دئے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 14:48
ہری پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : بلین ٹری منصونے کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان خود ہری پور پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک ساٹھے گیارہ کروڑ درخت لگا چکے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں بلین ٹری مہم کا خود جائزہ لینے آیا ہوں۔ رواں سال مارچ تک تقریبا چھبیس کروڑ درخت لگ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ درخت لگانے کی مہم میں ہم نے عوام کو بھی پوری طرح شریک کیا ، عمران خا ن نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے خیبر پختونخواہ میں درخت لگانے کی مہم کو 85فیصد کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم میں سو ارب ڈالر کی عالمی فنڈنگ ہوئی۔پنجاب میں درخت نہیں میٹرو ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
دس سال میں کے پی کے میں دو سو ارب کی غیر قانونی لکڑی کاٹی گئی ۔
میانوالی میں جنگلات کاٹ کر صاف کر دئے گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے ۔چھانگا مانگا میں ستر ہزار درخت کاٹ لیے گئے ہیں۔ چھانگا مانگا میں پچہتر ہزار بڑے درخت تھے لیکن اب محض پانچ ہزار بڑے درخت رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ کے پی کے میں درخت لگانے کی مہم کو فروغ دیا جائےگا۔خیبرپختونخواہ میں ایک ارب بیس کروڑ درخت 2018ءتک لگ چکے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.