وفا قی پولیسکی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیاں، 6ملزما ن گرفتار،بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران چھ ملزما ن کو گرفتار کے ان کے قبضہ سے 30لیٹر کھلی معہ 06بو تلیں شراب ، اسلحہ 02عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے اے ایس آئی فواد خا لد معہ ٹیم پٹر ولنگ پر مو جو د تھے کہ انہیں مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ بد نا م زمان منشیا ت فروش سفیر مسیح شراب کا کین اٹھا ئے پیدل سیکٹر جی سیو ن ٹُو سے ستار ہ ما ر کیٹ کی طر ف آرہا ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے ملزم کی گرفتاری یقینی ہے اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم سفیر مسیح سکنہ 66کو ارٹر اسلام آ باد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب الکو حل بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان عمر ان اور محمد سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پا نچ بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم عرفان حیدر کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزم حمز اﷲ خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ سبز یمنڈی پولیس نے دوران گشت ملزم ارشد مسیح کو گرفتار کر کے اس سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :