اڑھائی سا ل میں 196.9میگاواٹ بجلی ونڈانرجی منصوبوں سے نیشنل گرڈ میں شامل
رواں سال کے اختتام پر479میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی،وزارت پانی وبجلی
اتوار 17 جنوری 2016 13:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) موجودہ حکومت کے اڑھائی سال کے دوران196.9میگاواٹ بجلی ونڈانرجی منصوبوں سے نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی جبکہ رواں سال کے اختتام پر479میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔
(جاری ہے)
وزارت پانی وبجلی کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ اڑھائی سال میں ونڈ انرجی کے196میگاواٹ کے4منصوبے مکمل کیے گئے اوران سے حاصل ہونے والی پیداوار نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی،ان میں سے2منصوبے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو اور2چھمبیر میں لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ونڈانرجی کے مزید9منصوبے زیرتکمیل ہیں،یہ منصوبے دسمبر2016تک پیداوار شروع کردیں گے ان سے مجموعی طورپر196میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،یہ منصوبے بھی ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو اورچھمبیرمیں شروع کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تمام13منصوبوں میں سے1منصوبہ99میگاواٹ ایک30میگاواٹ جبکہ دیگر تمام کم وبیش50میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.