ٹیوٹا نے اپرنٹسز کی تعداد28,000تک بڑھانے کا ہدف حاصل کر لیا‘عرفان قیصر شیخ
اپرنٹسس کی دگنی تعدادصوبہ بھر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے اہم کردار اد ا کر ے گی ‘چےئرمین پرسن ٹیوٹا
اتوار 17 جنوری 2016 14:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے اپرنٹسز کی تعداد28,000تک بڑھانے کا ہدف دسمبر2015تک حاصل کر لیا، جون2015 تک بھرتی کئے گئے اپرنٹسس کی تعداد 14,018تھی۔اپرنٹسس کی دگنی تعدادصوبہ بھر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے اہم کردار اد ا کر ے گی ،تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ دسمبر2016ء تک 65000اپرنٹسز بھرتی کرنے کا اہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کر ینگے ،ٹیوٹا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اپرنٹس شپ سکیم کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چیف آپریٹنگ آفیسرجواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد،اختر عباس بھروانہ، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد،عائشہ قاضی، وحید اصغر ، عامر حسن، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپرنٹس کو بھرتی کرنے کی زیادہ سے زیادہ عمر کو 28 سال تک بڑھانے کی سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس کی وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔
یہ اقدام صوبہ پنجاب میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہو گا ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ سکیم کو لاگو کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حال ہی میں اپرنٹس شپ سکیم کو مزید نافذ العمل کرنے کیلئے84نئی انڈسٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ 50انڈسریز کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ٹیوٹا نے اپرنٹس شپ سکیم کی تشہیر کے لیے سیمینا رز ، مقابلہ ہنر مندی ، ایمپلائر ڈے اور سکول کے طلباء میں آگاہی مہم جیسے پروگرامز بھی منعقد کئے گئے تاکہ نوجوان نسل کو فنی تربیت کے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.