پاک، بھارت سیریز کا انعقاد دونوں ملکوں کے عوام ہی نہیں پوری دنیا چاہتی ہے ، کامران اکمل
اتوار 17 جنوری 2016 14:43
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) ٹیسٹ وکٹ کیپراورنیشنل بینک ٹیم کے کپتان کامران اکمل نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو سب سے بڑا مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان سیریزکا انعقاد ممکن بنانے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوکردار ادا کرنا چاہیے۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد صرف دونوں ملکوں کے عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا چاہتی ہی، اس کا کرکٹرزکو بھی بے چینی سے انتظار رہتا ہے، انھوں نے کہاکہ باہمی سیریزکے لیے حکومت پاکستان اور پی سی بی کوششیں کر رہے ہیں تاہم بھارت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی مثبت کردارنظرنہیں آرہا، سیریزکے انعقاد کے لیے بھارت کوبھی کوشش کرنا ہو گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سخت محنت کررہا ہوں، اس حوالے سے چند روز قبل لاہور میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات ہوئی تھی، انھوں نے بھی پرفارمنس پر زور دیا، میری کارکردگی سب کے سامنے اور قومی ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرکا کام ہے، انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کودیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.