لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم دے دیا،،،عدالت نے موسمی اثرات سے بچاو کے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئیے۔
عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 12:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر کلائمیٹ چینج کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو کمیشن کی کارکردگی رپورٹ کے علاوہ سفارشات پر مبنی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق چالیس فیصد مختصر مدتی منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے،،،عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق ساٹھ فیصد باقی رہ جانے والے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید وقت درکار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہونے سے کئی معاملات زیر التوا ہیں۔مستقبل میں توانائی بحران سے نمٹنے اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے قومی پالیسی بننی چاہئیے،،،موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق پیمرا کے ذریعے میڈیا کو شعوری مہم چلانے کی ہدائت کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مختصر مدتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد کمیشن کو ختم کر دیا جائے اور وہ از خود اس کمیشن کی سربراہی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔
وزارت پانی اور بجلی کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی اداروں سے ابھی مکمل فنڈز نہیں ملے جبکہ دیگر ڈیمز کی تعمیر کے لئے ان اداروں کے ساتھ مل کر سٹیڈیز کی جا رہی ہیں۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلائیمیٹ چینج پالیسی پر مکمل عمل درآمد کے لئے تمام اداروں کے سیکرٹریوں کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کرانا ضروری ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم دے دیا،،،عدالت نے موسمی اثرات سے بچاو کے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئیے۔عدالت نے چئیرمین پیمرا کو عوامی شعوری میہم کے لئے اقدامات کرنے کی ہدائت کردی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت انتیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.