ایلیمنٹری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کے بارے میں رپورٹ طلب

پیر 18 جنوری 2016 15:53

فیصل آباد۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام 36اضلاع کے ایلیمنٹری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ پرائمری و مڈل تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعداد کے پیش نظر مطلوبہ فرنیچر کی ڈیمانڈ کے بارے میں محکمہ تعلیم کو فوری طور پرآگاہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی طالب علم زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل نہ کرے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتا یا کہ یکم فروری سے شروع ہونے والے کلاس پنجم اور6 فروری سے شروع ہونے والے کلاس ہشتم کے امتحانات کے دوران بھی ہنگامی بنیادوں پر طلباء کو فرنیچر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وہ زمین پر بیٹھ کر امتحان دینے کی بجائے کرسی و میز پر بیٹھ کر پرسکون طریقے سے امتحان دے سکیں۔