محمد عامر کو بہترین باؤلر بننے کیلئے وقت لگے گا، دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست ناقص بولنگ کی وجہ سے ہوئی، صادق محمد
پیر 18 جنوری 2016 15:57
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچز میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بولنگ متاثر کن نہیں، انہیں ماضی کی طرح کی کارکردگی دکھانے کیلئے سمجھداری سے بولنگ کرنا ہوگی۔ پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی پانچ سال بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں ابھی بہترین باؤلر بننے کیلئے وقت لگے گا۔
محمد عامر نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں وکٹیں حاصل کرنے کیلئے زیادہ زور لگارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کامیابی نہیں مل رہی انہیں چاہئے کہ وہ نارمل انداز میں سمجھداری سے بولنگ کریں اور گیند کو وکٹوں کے اندر رکھے تو انہیں زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ناقص بولنگ کی وجہ سے ہوئی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.