وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کاپاکستان ٹیلی کام پالیسی 2015 کا اعلان
پیر 18 جنوری 2016 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی پاکستان ٹیلی کام پالیسی 2015 کا اعلان کر دیا، پالیسی کے تحت موبائل فون صارفین کو تھری جی اور فور جی کے بعد موبال کمپنیاں کمرشل طور پر وائی فائی سروس بھی فراہم کریں گی، کسی بھی قسم کے مواد جس میں توہین آمیز اور غیر اخلاقی کی تلفی کی ذمہ داری پی ٹی اے کی ہو گی، سائبر قوانین کے حوالے سے بھی رہنما اصول پالیسی کا حصہ ہوں گے، پالیسی میں لائسنس کے حاصل کرنے کے طریقہ کار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹیلی کام پالیسی پر حکومت پر 5سال کے بعد نظرثانی کر سکتی ہے۔
وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ اڑھائی سالوں میں وزارت نے کام کیا ہے اور ٹیلی کام پالیسی مرتب کی ہے، عالمی اداروں میں پاکستان کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی تھی لیکن اب اداروں کے ساتھ وزارت رابطے میں ہے، نجی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لے کر آئیں گے۔(جاری ہے)
وہ پیر کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹیلی کام پالیسی 2015 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
اس سے قبل ممبر ٹیلی کام مدثر حسین نے ٹیلی کام پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں شفاف طریقے سے براڈ بینڈ سروسز کو پاکستان میں متعارف کروائیں گے، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ذریعے ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی کیلئے یہ پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے اور نجی سیکٹر کے تعاون سے ٹیلی کام کے شعبے میں پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، ہم نے گزشتہ سال مقرر کئے گئے اہداف حصال کئے ہیں، کارکردگی میں بہتری کیلئے کم مدت کے منصووبں کو لے کر آ رہے ہیں، یونیورسٹل سپورٹ فنڈ کے ذریعے دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حکومت کا مقصد ہے جن کا کسی سے رابطہ نہیں ہے ان کا رابطہ پوری دنیا سے قائم کیا جائے اور یہ صرف ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ٹیلی کام کے شعبے میں ساتھ مل کر اس پالیسی پر عملدرآمد کو ممکنبنایا جائے گا، مختصر وقت میں پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.