سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کا بڑھنا کسی طور مسلم امہ کے مفاد نہیں‘عبدالباسط
پیر 18 جنوری 2016 16:39
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہاکہ مسلمان ملکوں کو کشیدگی اور ا قتصادی تباہی سے بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور جنرل رحیل شریف کا امن مشن قابل ستائش اقدام ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ2017 کا سال اختلافات اور کشیدگی بڑھانے کا نہیں بلکہ ہر جگہ تنازعات ختم کرکے سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کا سال ہونا چاہئے ۔
عبدالباسط نے کہا ہے کہ دو برادر مسلمان ملکوں سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کا بڑھنا کسی طور مسلم امہ کے مفاد نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کشیدگی بڑھنے سے ملکوں کی دھڑے بندیاں وجود میں آئیں گی جس سے سرمایہ کاری کے ماحول کو نقصان مسلمانوں کے وسائل خاکستر اور ترقی کا عمل رک جاے گا ۔(جاری ہے)
عبدالباسط نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے او آئی سی مکمل طور پر مردہ ہو چکی ہے مسلمان ملکوں کے تنازعات ختم کرانے میں اس کا کردارکسی جگہ نظر نہیں آ تا۔
مسلمان باہمی لڑائی جھگڑوں میں وسائل ختم اور معاشی ترقی سے محروم ہو رہے ہیں ۔ عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم دنیا کے تنازعات ختم کرانے میں ہمیشہ مدبرانہ کردار ادا کیاہے اس لیے انہوں نے توقع کی ہے کہ دونوں مسلمان ملکوں کی قیادتیں پاکستان کی ثالثی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گی اور کشیدگی ختم کرکے اپنے وسائل مسلمانوں کی ترقی و خوشحالی پر لگانے کے لیے منصوبہ بندی کی طرف توجہ کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.