وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال
پیر 18 جنوری 2016 17:34
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امن مشن پر ریاض پہنچ گئے،ریاض کے گورنر نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی فیصلے کے تناظر میں پیر کو وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے طیارے نے ریاض کے کنگ سلمان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ریاض کے گورنر نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔
سعودی فرمانروا سے ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت اورعلاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جس کے بعد امن و عمل کے دوسرے مرحلے میں سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف (آج)منگل کو ایران کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرکے انہیں سعودی عرب کے موقف بارے آگاہ کریں گے اور انہیں بھی کشیدگی ختم کرنے پر قائل کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں مصالحانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.