درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا‘ ناصر حمید خاں
منگل 19 جنوری 2016 13:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس سے سمگلنگ میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون ہوں یا ٹائرز، جنریٹرز ہوں یا سگریٹس ہر سال ان اشیاء کی اسمگلنگ سے حکومت خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس میں اضافے سے اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے اسمگلنگ کے باعث حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ایک انداز کے مطابق صرف 11اشیاء کی سمگلنگ سے حکومت کو سالانہ دو سو ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔(جاری ہے)
ناصر حمید خاں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ ایماندار تاجر جو حکومتی ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء منگواتے ہیں وہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے گئے سامان کی فروخت کا مقابلہ کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے باعث ملکی مصنوعات کی فروخت میں کمی واقع ہورہی ہے اس لیے حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو اور جائز طریقہ سے سامان منگوانے کی حوصلہ افزائی ہو اسی طر ح سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.