لاہور میں زہریلی شراب پینے والے مزید تین دوست دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی
منگل 19 جنوری 2016 14:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں زہریلی شراب پینے والے مزید تین دوستوں کے دم توڑنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی ، پولیس نے شراب بیچنے کے شبہ میں آصف نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اس کے والد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد نشترکالونی کے چھ دوست پیر کی سہ پہر اکٹھے ہوئے تو گپ شپ کے بعد شراب کی محفل سجائی گئی ۔
شراب پینے کے بعد جب شام کو گھروں پہنچے تو سب کی طبیعت بگڑگئی انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں چند ہی گھنٹوں میں تین دوست گوہر ،اعجاز اور بوٹا دم توڑ گئے ،دیگر تین دوستوں قاسم مسیح ، سموئیل اور شیرا کی طبیعت بھی نہ سنبھلی اور وقفے وقفے سے چل بسے۔(جاری ہے)
چوبیس گھنٹے میں مرنیوالوں کی تعداد 6تک جا پہنچی ہے ۔ لاشیں گھر پہنچنے پر پولیس بھی پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دیا ۔
چھ دوستوں کی موت پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ، گھروالے اور رشتہ دارغم کی تصویر بنے نظر آئے۔ واقعے کے بعد نشتر کالونی پولیس شراب بیچنے کے شبہ میں آصف نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم آصف فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اس کے والد مختار کو حراست میں لے لیا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج ایک شخص کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے،مزید کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پرکی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.