ایران سعودی عرب تنازع کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، دونوں ممالک نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، دورے سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، سعودی عرب اور ایران کشیدگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ہونی چاہیے ،اس پر پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے
وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 21:21
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تنازع کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سعودی عرب اور ایران نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، دونوں ممالک کے دورے سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، سعودی عرب اور ایران تنازع کا خاتمہ ایک مقدس مشن اور اس کشیدگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ہونی چاہیے جس پر پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے، دومسلمان ملکوں کے درمیان صلح کے لئے مصالحتی کردار ادا کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے ۔
وہ منگل کو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران تنازع کا خاتمہ ایک مقدس مشن ہے، جس پر پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے، پاکستان نے ایران سے مسئلہ پر فوکل پرسن مقرر کرنے کا کہا ہے اور پاکستان بھی اس مسئلے پر فوکل پرسن مقرر کرے گا، سعودی عرب سے بھی اس سلسلے میں بات کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.