راج کمار ہیرانی کا فلم ”منا بھائی چلے امریکا“ نہ بنانے کا اعلان
بدھ 20 جنوری 2016 13:48
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم ”منا بھائی چلے امریکا“ نہ بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم ”منا بھائی“ کے تیسرے سیکوئل کے لیے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی رہائی کے فوراً بعد ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی مشہور فلم ”منا بھائی“ کے تیسرے سیکوئل ”منا بھائی چلے امریکا“ کی شوٹنگ شروع ہونا تھی لیکن حیران کن طور پر راج کمار ہیرانی نے اپنی نئی فلم ”سالہ خدوس“ کی پروموشن کے موقع پر واضح طور پر کہہ دیا کہ وہ ”منا بھائی چلے امریکا“ کے اسکرپٹ سے خوش نہیں لہٰذا یہ فلم اب نہیں بنائی جائے گی۔
راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مصروف ہیں لیکن ” منا بھائی“ کا تیسرا سیکوئل ضرور بنایا جائے گا جس کے لیے میرے پاس 3 سے 4 موضوع ہیں اور کچھ آئیڈیاز بھی ہیں جو میں رائٹر ابھیجیت جوشی کے ساتھ مل کر ایک بہترین اسکرپٹ تیار کروں گا۔(جاری ہے)
واضح رہے ہدایت کار راج کما ر ہیرانی نے ”منابھائی“سے ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس کے بعد ان کو بے حد پذیرائی ملی تھی جب کہ فلم کے تیسرے سیکوئل پر کام سنجے دت کے جیل جانے کے باعث روک دیا گیا تھا تاہم ارشد وارثی سمیت سب کو امید تھی کی منا بھائی کی جیل سے رہائی کے بعد فلم پر کام شروع ہوجائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.