سیکٹر F-6 کے 90 پرانے سرکاری گھر مسمار کر کے 1200 فلیٹ بنائے جائیں گے، اکرم درانی
بدھ 20 جنوری 2016 14:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے کہاہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر F-6 کے 90 پرانے سرکاری گھر مسمار کر کے اس جگہ 1200 فلیٹ بنائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے وزارت نے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹ قائمہ کمیٹی میں کیا ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر شاہی سید ، سینیٹر سعیدالحسن مندوخیل اور سینیٹر خالدہ پروین نے شرکت کی ۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے یہ وزارت بنی ہے تب سے اسلام آباد میں صرف 23 ہزار سرکاری گھر بنائے گئے ہیں گزشتہ دو سال میں ہماری وزارت نے کافی کام کر رہی ہے اور ہمیں تمام سینیٹرز کی مدد کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ 30 ہزار سرکاری ملازمین کچے علاقوں میں رہتے ہیں اور ان کو گھر مہیا نہ کرنا وزارت ہاؤسنگ کے لئے شرمندگی کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں پانچ ہزار فلیٹ مہیا کر چکے ہیں اور مزید اس پر کام جاری ہے ۔(جاری ہے)
وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی اور وزارت کے اعلی حکام نے کمیٹی کی تمام فیصلوں پر عمدرآمد کرنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے اور کمیٹی کی سفارشات پر عمل کر کے فوراً رپورٹ بھی کمیٹی کو پیش کر دی جائے گی
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.