دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 19:31
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے اور میری دعا ہے کہ الله تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی گھریلو مصرفیات میں سے وقت نکال کر اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کریں تاکہ وہ قومی تعمیرو ترقی اور خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں موثر کردار ادا کرسکیں،بیگم ممنون حسین نے کہا کہ جھوٹ اور بے ایمانی کو اگر ہم زندگی سے نکال دیں تو پاکستان جنت کا نمونہ بن جائے گا۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی بچیاں اللہ کے فضل سے بہت ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر انہیں ذرا سی رہنمائی میسر آئے تو وہ بڑے کارنامے سر انجام دے سکتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.