وفاق المدارس العربیہ کے قائدین کی باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت
بدھ 20 جنوری 2016 20:36
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت کی اور واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ تعلیم پر حملہ ہے، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،کسی مسلمان سے اس قسم کی شرانگیزی کی توقع نہیں کی جاسکتی ،حملے کے پس پردہ مقاصد سے قوم کو آگاہ کیا جائے ، واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے ۔
وفاق المدارس کے قائدین اور ملک بھر کے دینی مدارس کے اساتذہ وطلباء باچہ خان یونیورسٹی کے اساتذہ وطلباء کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوٴں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا انوا ر الحق نے بدھ کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.