ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ،سب ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ، ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ، دہشتگرد بلا تفریق سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 21:08
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے سب ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ، ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ، دہشتگرد بلا تفریق سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ وہ بدھ کو باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد چارسدہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ دہشتگردی کے خلاف قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔ دہشتگرد نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جن لوگوں نے آپریشن میں حصہ لیا وہ ہمارے محسن ہیں۔(جاری ہے)
ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ۔
ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے انسانیت سے محبت کرنے والے لوگ غم میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ دہشتگرد علم کو برباد کرنا چاہتے ہیں ۔ دہشتگرد بلا تفریق ہر کسی کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ وہ انسانیت کے دشمن ہیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے بچوں کو پیار اور محبت کی تعلیم دیں گے ۔ قوم دہشتگردی کے خلاف عزم برقرار رکھے ہوئے ہے۔ تعلیمی اداروں پر حملوں سے قوم کا عزم مزید پختہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے باوجود یونیورسٹیاں پہلے کی طرح آباد رہیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.