وزیر داخلہ چوہدری نثارکا ناسازی طبیعت کے باوجود چارسدہ یونیورسٹی پردہشت گر د حملے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ عسکری اور صوبائی اداروں سے رابطے میں رہے، علالت کے باعث جائے وقوعہ کے دورہ اور زخمیوں کی عیادت کیلئے نہ جاسکے
بدھ 20 جنوری 2016 21:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ناسازی طبیعت کے باوجود چارسدہ یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے سے متعلق لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور عسکری اور صوبائی اداروں سے رابطے میں رہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ناسازی طبیعت کے باعث چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جائے وقوعہ کے دورے اور زخمیوں کی عیادت کیلئے نہیں جا سکے لیکن وہ عسکری اور صوبائی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہے اور تمام صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتے رہے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھی چارسدہ بھیجی گئی، جس نے دہشت گردوں کی شناخت کیلئے ان کے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کو مزید چند دن آرام کامشورہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود جلد چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کریں جس کے بعد وہ ہسپتال جا کر زخمیوں کی بھی عیادت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.