حکومت یونائٹیڈ بزنس گروپ کو ملک کا سب سے بڑا نمائندہ تجارتی گروپ سمجھتی ہے، افتخار علی ملک
ہمارا مقصد تجارتی سیاست میں نوجوان آگے آئیں ،اسی لئے ایف پی سی سی آئی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لائے،چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ
بدھ 20 جنوری 2016 21:26
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مسلسل پانچویں بار منتخب نائب صدراور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی سمیت حکومت بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کو ملک کا سب سے بڑا نمائندہ تجارتی گروپ سمجھتی ہے،ہمارا مقصدیہ تجارتی سیاست میں نوجوان آگے آئیں اور اسی لئے ہم ایف پی سی سی آئی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لائے،میرا اور ایس ایم منیر کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نئی نسل کے تاجر اورصنعتکارآگے بڑھیں اوراپنا کردار ادا کریں کیونکہ انہیں مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔
انہوں نے ٹیلیفون پر سارک چیمبر کا پانچویں بار نائب صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مبارکباد دینے والے کراچی کے تاجررہنماؤں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں نے ہمیشہ سارک ممالک کی تجارتی برادری کے درمیان روابط بڑھنے ،ان ملکوں کے تجارتی وفود کو ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کی ترغیب دی ،سارک چیمبر کیلئے عرصہ 25 سال سے خدمت کوئی معمولی بات نہیں ہے،جلد ہی اس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل ہونے جارہا ہے جس کیلئے میں نے طویل کاوشیں کیں،مسلسل پانچویں مرتبہ سارک چیمبر کابلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوناصرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز ہے،یہ منزل آسان نہیں ہے اور مجھے پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کام کرنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.