نیپرا نے کے الیکٹرک کو نومبر 2015ء کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ کے تحت 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دے دی
بدھ 20 جنوری 2016 22:44
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نومبر 2015ء کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ کے تحت 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دے دی ہے۔ نیپرا کی ترجمان عائشہ تصدق نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء“ کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے 58 پیسہ فی یونٹ اضافہ کی اجازت مانگی تھی تاہم نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی ہے۔
50 یونٹ سے کم گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے 450 میگاواٹ اپنے ذرائع سے پیداواری استعداد کی حامل بجلی کے استعمال نہ کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
کے الیکٹرک کے ایڈوائزر عبدالرؤف یوسف نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے بھی بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے نیپرا کے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کے الیکٹرک کے اس دعوے کی تصدیق کر کے اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹ سے بجلی کی پیداوار سے تین کروڑ 82 لاکھ روپے جبکہ زائد لاگت کے فیول سے بجلی کی پیداوار سے 73 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جس کی وجہ سے 57.66 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ نومبر کے دوران کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی سپلائی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.