پاکستان میں غذا کی نہیں ہمدرد قیادت کی قلت ہے،نام نہاد ترقیاتی منصوبوں پر اربوں خرچ کرنیوالے حکمران تھر میں بچوں کی اموات کے ذمہ دار ہیں
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صد ر مظہر علوی کی عہدیداروں سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صد ر مظہر علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غذا کی نہیں ہمدرد قیادت کی قلت ہے، ارباب اقتدار کی ترجیحات عوامی ضروریات سے متصادم ہیں، تھرپارکر میں روزانہ علاج اور غذا نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے موت کی آغوش میں جارہے ہیں جو حکمرانوں کی انسانیت پر سوالیہ نشان ہے، تھر میں پچھلے دس دنوں میں 58بچوں کی ہلاکت صوبائی اور وفاقی حکمران ڈوب مریں، حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجود تھر میں نہ تو کوئی اچھا ہسپتال بن سکا اور نہ ہی 6ارب کی لاگت سے بنایا جانے والا فلٹریشن پلانٹ ہی فعال ہو سکا۔
حکمرانوں کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے ،عوام کی زندگی کی انہیں کوئی قدر نہیں، نام نہاد ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے والے سندھ کے صوبائی اور وفاقی حکمران تھر میں بچوں کی اموات کے ذمہ دار ہیں،پالتو بلی لے کر گھومنے والے حکمرانوں کو انسانی بچوں سے اس قدر بیزاری کیوں ہے؟ تھر میں معصوم بچوں کی اموات وفاق اور سندھ حکومت کی بے حسی کا شاخسانہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.