وزیراعلی پنجاب کی صوبہ بھر میں سکولوں ، کالجزاو ریونیورسٹیوں میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایت ،طلبہ کی آمد ورفت کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں اور بسوں کی چیکنگ اور محفوظ مقامات پر پارکنگ کا حکم ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹیاں اے کیٹیگری سکولوں کا روزانہ معائنہ کریں گی ،ریلوے سٹیشنوں ، بس سٹینڈوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی مزید سخت ،داخلی مقامات پرسخت چیکنگ ہوگی
بدھ 20 جنوری 2016 23:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری ،نجی ،مشنری ، آرمڈ فورسز ،ملٹی نیشنل سکولز ،کالجز او ریونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے-حکومت پنجاب کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی - طلبہ کی آمد ورفت کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں ،بسوں کی چیکنگ اورانہیں محفوظ مقام پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے-حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹیاں اے کیٹیگری سکولوں کا روزانہ معائنہ کریں گی -مزید برآں تمام بس سٹینڈوں اور ریلوے سٹیشنوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے ا نتظامات مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے- حساس اداروں اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کاؤنٹرٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ کوہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبے اور اضلاع کے داخلی مقامات پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں-پولیو اور خسرہ ٹیموں کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں مکمل شناخت اور تصدیق کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی-محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق سکولوں کے آغاز اور اختتام پر 30میٹر کے احاطہ میں غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی-
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.