ملک بھرمیں سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کا سوگ‘قومی پرچم سرنگوں
سانحے کے ایک اور زخمی دم توڑجانے سے شہدا کی تعداد21 ہوگئی ‘ مہمند ایجنسی کا محمد ایاز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا
عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 12:32
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 جنوری۔2015ء) ملک بھرمیں سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کا سوگ منایا جارہا ہے اور پورے پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں ہے‘ سانحے کے ایک اور زخمی دم توڑجانے سے شہدا کی تعداد21 ہوگئی ہے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا محمد ایاز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا- باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے پاکستان بھرمیں آج قومی پرچم سرنگوں ہے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے،خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر چارسدہ سمیت صوبہ بھر میں آج تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔
مختلف شہروں کے سکولوں میں شہدا کے لیے دعائیہ تقاریب جاری ہیں۔ سانحہ چارسدہ کے غم میں وزیراعظم ہاؤس ،ایوان صدر،پارلیمنٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔(جاری ہے)
تحقیقاتی ادارے علم دشمنوں کا آلہ کار بننے والے درندوں کی مسلسل کھوج لگارہے ہیں ، نادرا کے ڈیٹا سے دو کی شناخت کرلی گئی ہے ایک کا نام عباس افغانی جسے عباس سواتی بھی کہا جاتا تھا ، اور دوسرا علی رحمان ، دیگر دو کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ، تاہم ا ن میں سے ایک18 سال سے کم عمر بتایا جاتاہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے دہشت گرد،افغان صوبے ننگرہار کے قریب کسی سے رابطے میں تھے۔دہشت گرد وں سے خود کش جیکٹس اور دستی بموں سمیت بہت سا غیر استعمال شدہ اسلحہ ملا ، سیکیورٹی فورسز انہیں نہ روکتیں تو یہ نہ جانیں علم کی مزید کتنی شمعیں گل کردیتے۔ جبکہ سانحہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی مردان میں سرڈھیری تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے۔ ایف آئی آر میں دہشتگردوں کے یونیورسٹی میں داخلے کا وقت ساڑھے آٹھ بجے بتایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.