چینی کلب ” قومی وقار “ اور رقم کی خاطر برازیلوی کھلاڑی کی منتقلی پر رضامند ہوگیا

جمعرات 21 جنوری 2016 15:27

چینی کلب ” قومی وقار “ اور رقم کی خاطر برازیلوی کھلاڑی کی منتقلی پر ..

گوانگ ژویو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء/شنہوا)چین کے گوانگ ژو یو ایورگرینڈے تاؤ باؤ کلب نے” قومی وقار “،رقم دونوں کے لیے برازیل کے کھلاڑی الکیسن کو سپرلیگ کے متحارب ، شنگھائی ، ایس آئی پی جی کو منتقلی سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اس کا اعلان کلب نے کیا ہے ۔کلب نے ایک اعلان میں کہا کہ ”اے ایف سی چیمپئن لیگ میں چینی مقابلہ کرنے کے لیے چینی ٹیموں کی حمایت کرنے کے مقصد اور قومی وقار کی خاطر ہم ا لکیسن کی شنگھائی ایس آئی پی جی کلب کو منتقلی پر رضا مند ہو گئی ہے۔

ایور گرانڈے نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ کلب نے الکیسن کی منتقلی کی آمدن سے فوائد کے ”مواقع “حاصل کیے ہیں ۔کلب کا کہنا ہے کہ الکیسن کی پریمیم نے چین کی ٹرانسفر مارکیٹ میں ریکار ڈ قائم کیا ہے ، کلب نے 5.7ملین کی سرمایہ کاری واپس حاصل کی ہے اور فوائد کے مواقع حاصل کیے ہیں ، الکیسن کے ایک قریبی ذرائع نے شنہوا کو بتایا کہ شنگھائی ایس آئی پی جی کلب نے گوانگ ژویو کلب کو 18سے 20ملین یورو کی ادائیگی کی ہے ،زبردست آمدن والے گوانگ ژویو ایور گرینڈے تاؤ باؤ کلب نے 2012میں برازیل کے کھلاڑی کو چین لانے کے لیے 5.7ملین یورو خرچ کیے اب 26سالہ کھلاڑی نے جنوبی چین کے اس کلب کے لیے 3سیزنز میں 77گول سکور کیے اس نے گذشتہ نومبر میں اے ایف سی چیمپئین لیگ کے فائنل میں ٹیم کی طرف سے کامیاب گول سکور کیا اور اس طرح تین برسوں میں گوانگ ژو یو کو چیمپئن لیگ میں دو مرتبہ کامیابی دلائی ۔

(جاری ہے)

کلب کو نومبر میں این ای ای کیو کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔ ریئل پراپرٹی کمپنی ایور گرینڈے اب اس کے حصص کی 56.71فیصد اور ای ۔کامرس کے سب سے بڑے ادارے علی بابا گروپ کے 37.81فیصد کا مالک ہے ۔