”خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پانی کے تحفظ میں درپیش چیلنجز“ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس ختم ہو گئی
جمعرات 21 جنوری 2016 21:14
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور ایشیائی ممالک میں ایسوسی ایشن آف اکیڈمیز اینڈ سوسائٹیز آف سائنسز کے زیر اہتمام ”خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پانی کے تحفظ میں درپیش چیلنجز“ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس ختم ہو گئی۔ جمعرات کو کانفرنس کے اختتامی روز شرکاء نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کی۔
کانفرنس میں پاکستان، ترکی، ملائیشیا، کوریا، نیپال، بھارت، قازقستان، جارجیا اور کینیڈا سے معروف ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء کو مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرایا گیا۔ شرکاء وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے اور اسلام آباد کے قدرتی حسن کی تعریف کی۔(جاری ہے)
تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، پانی کے استعمال اور غذائی تحفظ پر غور کیا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ایشیائی ممالک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ پانی کے ذرائع میں کمی ایک حوصلہ شکن خطرہ ہے، اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں پانی کے محدود وسائل کو موثر اور پائیدار انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے اس بین الاقوامی فورم کا افتتاح وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کیا اور اختتامی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.