لاہور‘صوبہ میں انفلوائننزا کے مریضوں کی تعداد 53، اموات کی تعداد 18ہے‘ ڈی جی ہیلتھ سروسز
جمعہ 22 جنوری 2016 12:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی زیرصدارت انفلوائننزا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔جمعہ کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ بھرپور آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایاکہ صوبہ میں انفلوائنزا کے مریضوں کی کل تعداد 53ہے اور لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انفلوائنزا کے کے باعث ایک موت واقع ہوئی ہے جس سے اموات کی کل تعداد 18ہوگئی ہے۔اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ، سیکرٹری صحت (پرائمری) علی جان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.