بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنزکا پردہ چاک ہونے لگا
جمعہ 22 جنوری 2016 14:23
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنزکا پردہ چاک ہونے لگا۔پرانیو دھنوادے کو اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 25 چانس ملے، 10 برس کے ’پیسرز‘ سے بولنگ کرائی گئی جبکہ باوٴنڈریز صرف 30 گز کی تھیں۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ پرانیو دھنوادے نے گذشتہ دنوں ممبئی کے ایک اسکول ٹورنامنٹ میں ناٹ آؤٹ 1009 رنز بنائے تھے جو کرکٹ میں کسی بھی لیول پر سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اب اب بھارتی میڈیا نے خود ہی اس کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کردیا، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس میچ میں دھنوادے کو مجموعی طور پر25 چانس ملے، ان میں 22 ڈراپ کیچز اور تین اسٹمپنگ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنوادے کو بولنگ کرنے والے ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھے دونوں انڈر 12 کھلاڑی اور پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں، انھوں نے اس سے پہلے ایک میچ میں 9 سے زائد اوورز نہیں کرائے، کبھی 15 گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے اور نہ ہی کبھی ان کے ہاتھوں نے فل سائز کی گیند تھامی تھی۔یہ دونوں آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اسکے باوجود ان سے 20 ، 20 سے زائد اوورز کرائے گے، گراوٴنڈ کی باوٴنڈریز صرف 30 گز کی تھیں جس سے دھنوادے کو چوکے چھکے لگانے کا خوب موقع ملا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.