لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیکCPEC)سے کوئی تعلق نہیں
چین اور پاکستان کے درمیان اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر الگ معاہدہ کیا گیا ہے ، ترجمان حکومت پنجاب
ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) حکومت ِ پنجاب کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیکCPEC)سے کوئی تعلق نہیں ۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ میں زیر ِ سماعت مقدمے کے دوران سرکاری وکیل خواجہ حارث سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کافاضل وکیل سے کوئی تعلق نہیں ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت میں سرکاری وکیل نے یہ کہا تھا کہ جس طرح سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹر گورنمنٹل فریم ورک کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اسی طرح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پردونوں ملکوں کے درمیان الگ معاہدہ کیا گیا ہے ۔
ان ریمارکس کا کسی طرح بھی یہ مطلب نہیں کہ اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک ذاتی کوششوں کے نتیجے میں چین ساتھ اورنج لائن منصوبے کے لئے قرض کی فراہمی کا معاہد ہ طے پایا ہے - چین کی حکومت ایگزم بینک آف چائنہ کے ذریعے اس منصوبے کے لئے آسان شرائط پر قرض مہیا کر رہی ہے جو حکومت پنجاب اپنے وسائل سے ادا کرے گی -متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.