پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں،اے این پی مہمند ایجنسی
باچا خان یونیورسٹی میں شہداء نے اپنی خون سے رنگین تاریخ رقم کی، پختونوں کو ہر دور میں علم سے دور رکھا گیا، فاٹا سے متعلق پالیسی میں امن کو ترجیح دی جائے،پارٹی رہنماؤں کا تعزیتی ریفرنس اور ختم القرآن کانفرنس سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 21:16
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں۔ باچا خان یونیورسٹی میں شہداء نے اپنی خون سے رنگین تاریخ رقم کی۔ پختونوں کو ہر دور میں علم سے دور رکھا گیا۔ فاٹا سے متعلق پالیسی میں امن کو ترجیح دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی مہمند ایجنسی کے صدر نثار مومند اور پارٹی رہنماؤں حاجی رسول خان، فضل خالق مہمند، محمد شفیق صافی، شیر محمد خان، ایم ڈبلیواو کے میر افضل خان مہمند اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی ریفرنس اور ختم القرآن کے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے پختون قوم کو جہالت سے نجات دلانے کیلئے علم کے حصول پر زور دیا۔(جاری ہے)
عدم تشدد فلسفے کے خالق باچا خان نے تقسیم ہند سے پہلے مدرسوں کی سنگ بنیاد رکھی۔ امن کے دشمنوں نے ان کے نظریے پر سوار کیاہے۔ پختون خطے میں تعلیم حاصل کرنے پر قدعن لگانا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حل ڈھونڈلے۔
کیونکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طالب علموں کی جانیں محفوظ نہیں۔ جس سے علاقے میں جہالت کا اندھیرا پھیل جائیگا۔ تقریب میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہید پروفیسر حامد حسین، طلباء اور سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اور ختم القرآن کے بعد امن و امان کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.