رقاصہ ملکا سارابائی کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرشدید تنقید
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) معروف بھارتی سماجی کارکن اور رقاصہ کی والدہ ممتاز بھارتیاناٹم پیش کرنے والی رقاصہ مرنالنی سارابائی 97سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔گجرات سے تعلق رکھنے والی ملکا سارابائی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو والدہ کی وفات پر تعزیت نہ کرنے کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ملکا سارابائی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح جانتی ہیں وزیر اعظم انکی سیاست سے نفرت کرتے ہیں اور وہ خود بھی انکی سیاست کو ناپسند کرتی ہیں۔(جاری ہے)
لیکن اس دشمنی کے باوجود انکی وا لدہ تو بھارت کا اثاثہ تھیں۔ انھوں نے اپنی زندگی کے 60برس فن کے نام کر دیے اور دنیا بھر میں بھارت کا نام روشن کیا۔ملکا نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے ملک کے وزیر اعظم کی چھوٹی سوچ کا اچھے طریقے سے علم ہو چکا ہے۔
انھوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھ سے تو آپ کو دشمنی ہے لیکن بطور ملک کے وزیر اعظم آپ کو میری والدہ کی فنی خدمت کے پیش نظر انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھا جو آپ نہیں کر سکے۔ آپ کے پاس انکی وفات پر کہنے کیلئے چند الفاظ بھی نہیں تھے آپ کو اپنے اس رویے پر شرم آنی چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.