چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے خلاف طلباء تنظیموں کی ریلی ،ہزاروں طلباء کی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی پر حملوں کے خلاف ،اساتذہ اور طالب علموں کی شہادت کے خلاف چیئرکراسنگ تا پریس کلب زبردست ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی اوربازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔
ریلی کی قیادت اے ٹی آئی کے ضلع ناظم عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکریڑی جنرل رانا تجمل حسین ۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے مرکزی صدر محمد سہیل چیمہ ۔(جاری ہے)
شفیق گجر۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی شبیرحسین نے کی اور مصطفائی تحریک کے صدر حافظ مسعود سیالوی نے کی ۔مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ چارسدہ میں دہشت گردوں نے علم کے متلاشیوں پر حملے کیا ۔
قلم کی طاقت سے امن قائم کریں گے ۔چارسدہ میں ظلم کی ہولی کھیلنے میں بھارت ملوث ہے ۔آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے۔دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پاکستان میں بیرونی ملکی مداخلت ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔احتجاجی ریلی سے عاصم بشیر انقلابی ۔فرید مصطفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.