انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دہشت گرد اور سہولت کار کی ایک ہی جیسی سزا، کم ازکم سزائے موت
چارسدہ حملے میں دہشتگردو ں کی سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا، گرفتار پانچوں معاونین کوجرم پر تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، قانونی ماہرین
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف بننے والے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی میں دہشتگردوں کی معاونت پرپکڑے جانے والے سہولت کار اور ترغیب دینے والے کی وہی سزاہے جو کہ واقعے میں براہ راست ملوث دہشت گرد کیلئے ہے، ایکٹ کے تحت اس جرم میں ملوث مجرموں کی کم از کم سزا، سزائے موت ہے، چاسدہ حملے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری پر پکڑے گئے5سہولت کاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا اور ان کو بھی موت کی سزا ہی ملے گی۔
قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف نافذ ہونے والے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی میں براہ راست ملوث دہشت گرد اس کو سہولت فراہم کرنے والے سہولت کار کیلئے ایک ہی جیسی سزا رکھی گئی ہے، اس قانون کے مطابق دہشت گرد کو جو سزاء ملے گی وہی اس کے سہولت کار کو دی جائے گی۔(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق اس قانون کے تحت کم از کم سزا سرائے موت ہے۔ ماہرین نے سانحہ چارسدہ میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتار سہولت کاروں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان سہولت کاروں کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت متعلقہ عدالتوں میں مقدمہ چلے گا اور اسی قانون کے تحت ان کوسزا دی جائے گی جو یقینی طور پر موت کی سزا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.