کراچی میں صندوق میں بند لاش برآمد‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
پولیس نے لاش کو فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی
ہفتہ 23 جنوری 2016 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بوری بند کے بعد صندوق بند لاشوں کی برآمد کاسلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور کالونی میں گلی میں رکھے بڑے صندوق سے خون رستا دیکھ کر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
(جاری ہے)
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، پولیس کی نفری نے پہنچ کر صندوق کا تالا توڑا، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود تھا، تالا توڑنے پر صندوق سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لاش ناقابل شناخت ہے جبکہ لاش سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فرانزک نمونے لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ اس شخص کو کیسے قتل کیا گیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.