طالبان کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ٗامریکہ
امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی عمل کا حامی رہا ہے ٗ ترجمان وائٹ ہاؤس
اتوار 24 جنوری 2016 14:20
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ طالبان دونوں ملکوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں اور اگر پاکستان اور افغانستان زیادہ موثر انداز میں تعاون کرتے ہیں تو یہ اس خطرے سے بہتر انداز میں نمٹنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی عمل کا حامی رہا ہے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال مصالحتی عمل کے سلسلے میں پہلی براہ راست ملاقات ہوئی تھی جس کی میزبانی پاکستان نے کی تھی اور اس میں چین اور امریکہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔(جاری ہے)
بات چیت کا یہ سلسلہ ایک ہی ملاقات کے بعد بوجوہ تعطل کا شکار ہو گیا اور اسی دوران طالبان کی طرف سے افغانستان کے مختلف حصوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا جس سے مصالحتی عمل کی کوششوں کو بھی بظاہر نقصان پہنچا اور اس کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جانے لگا۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات میں مصالحتی عمل کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جس میں مزید پیش رفت اسی ہفتے کابل میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں دیکھنے میں آئی۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق مذاکراتی عمل کس طرح آگے بڑھے گا اور ان سے کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ ان دنوں ملکوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اس پر دھیان دیں ان کے بقول اس بابت فیصلے پاکستان اور افغانستان کی قیادت کو ہی کرنا ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.