غلط ثابت نہ کرسکا تو اسمبلی رکنیت ،سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید کا ایل این جی معاہدے پر شاہد خاقان عباسی کومناظرے کا چیلنج
عمران کے سوا ساری اپوزیشن دو نمبر ہے ، مشرف کو کسی کیس میں سزا نہیں ہو گی ،فوج انکی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ
اتوار 24 جنوری 2016 15:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی معاہدے پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غلط ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی رکنیت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔ شیخ رشید احمد نے یہ چیلنج نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ٹی وی پر میرے ساتھ بیٹھ جائیں ۔
ایل این جی کامعاہدہ مشکوک ہے اور میں اسے ثابت کروں گا ۔ اگر ایسا نہ کر سکا تو اسمبلی رکنیت چھوڑ دوں گا بلکہ اگر کہا گیا تو سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مردہ قبرستان میں اذانیں دے رہا ہوں لیکن میں اس انتظار میں بھی شاید قوم جاگ جائے ۔ اسمبلی میں عمران خان کے سوا ساری اپوزیشن دو نمبر ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیوں دہشتگردوں اور کرپٹ افراد کے خلاف آپریشن نہیں ہو رہا ؟۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایسے افراد بھی منتخب ہوئے ہیں جن پر سنگین کیسز درج ہیں ۔ پنجاب کے حکمران صرف میری وجہ سے میرے علاقے کے لوگوں کوسزا دے رہے ہیں ۔ منصوبے مکمل ہیں لیکن انہیں فنکشنل نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ خاندان اور ان کے بچے ملک کی تباہی کا موجب ہیں لیکن ان کے آخری اوور چل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی آنے والا ہے کہ غریب شوق سے جیل جائے گا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جیل میں دو وقت کی روٹی تو اپنے مقررہ وقت پر مل جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جانتا ہوں وہ کبھی بھی توسیع نہیں لیں گے او ر میں نواز شریف کو بھی جانتا ہوں وہ کبھی توسیع نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پرویز مشرف کرپٹ انسان نہیں تھا اور اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو شاید میں غلطی پر ہوں گا۔ مجھے ایک دن صہبا مشرف نے بتایا کہ ان کی بیٹی ہر ہفتے ریل کار سے آتی ہے حالانکہ وہ چارٹرڈ طیارے سے بھی آ سکتی تھی ۔ انہوں نے پرویزمشرف کو کسی کیس میں سزا ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مشرف کو کسی کیس میں سزا نہیں ہو گی لیکن اتنا ضرور ہے کہ فوج ان کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.