صوابی میں انٹر سکول کمپیٹیشن کا انعقاد ،طلباء کے درمیان تقریری مقابلے

پیر 25 جنوری 2016 14:27

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء)صوابی میں انٹر سکول کمپیٹیشن کا انعقاد ،طلباء کے درمیان تقریری مقابلے،تفصیلات کیمطابق ضلع صوابی میں تحصیل سطح پر ملک ایونٹ کنسلٹنٹ نے دی ریڈر سکول اینڈ کالج میں تلاوت ،تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جس میں طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تحصیل صوابی سے دار ارقم سکول سلیم خان ،دی ریڈر سکول پنج پیر ،الہدیٰ پبلک سکول زیدہ ،باچا خان سکول پابینی ،دی پارٹنر سکول پجمن ،نیشنل چلڈرن اکیڈمی باجا،صوابی انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسسز سمیت10سکولوں نے حصہ لیا ،طلباء کے درمیان تلاوت اور تقاریر کے سخت مقابلے کئیے گئے جس میں دی ریڈر سکول اینڈ کالج پنج پیرکے طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، صوابی انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنسسز کے طالب علم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دارِارقم سکول سلیم خانکے طالب علم نے تیسری پوزیشن لی ،ملک ایونٹ کنسلٹنٹ کے سی ای او ملک وقاص علی خان نے کہا ان بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر ہم اپنے بچوں کو ہتھیار کی جگہ تعلیم کی دولت سے منور کریں تو مستقبل میں یہی بچے ملک کا نام روشن کرینگے اوراس طرح ہم آئندہ بھی بچوں کے درمیان مقابلے کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا چارسدہ واقعہ کی مذمت کرتے ؤئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے عزائم کمزور نہیں کر سکتے ،سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،اور آخر میں طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔