وفاقی محتسب نے بیرون ملک میں پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے وزارت خارجہ کو ہفتے میں ایک دن مقرر کرنے کی ہدایت
پیر 25 جنوری 2016 16:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)وفاقی محتسب نے بیرون ملک پاکستان کے تمام سفارتی مشن اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے وزارت خارجہ کو ہفتے میں ایک دن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی محتسب آف پاکستان سلمان فاروقی کے حکم پرحافظ احسان احمد کھوکھر نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کیا ۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ہر سفیر شکایات کی سماعت سے متعلق ماہانہ بنیاد پر رپورٹ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کو بھیجیں ، مراسلے میں وزارت خارجہ کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ پاکستان کے تمام سفارتی مشنز میں تعینات فوکل پر سن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے وزارت خارجہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام سفارتخانوں کے سفیروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوکل پرسنز کے فون نمبرز ، موبائل نمبرز اور ای میل ایڈریس سفارتخانوں کی ویب سائٹس پردیں، حافظ احسان کھوکھر نے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات نادرا، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، انفارمیشن آفیسر اور کمرشل قونصلرز کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور شکایات کے اندراج کے لیے تمام سفارتخانے آن لائن نظام قائم کریں ، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیاجائے ، ریاض ، سعودی عرب اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے پاکستانی سفارتخانے خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر ز بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.