انڈر19 ورلڈکپ وارم اپ میچز، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی
بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ ،کینیڈا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اورزمبابوے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
پیر 25 جنوری 2016 17:57
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچز میں بھارت نے پاکستان کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی،بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے سرفرازخان81،سندر28رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن محسن اور شاداب خان نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے افغانستان،کینیڈا نے آئر لینڈ کو بنگلہ دیش نے انگلینڈ، سری لنکا نے نیپال کو اورزمبابوے نے نمبیا کو شکست دی۔تفصیلات کیمطابق پیر کو انڈر19ورلڈکپ کیلئے چھ وارم اپ میچز کھیلے گئے،پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر44.1اووز میں 197رنزبنائے،پاکستان کی جانب سے محمد عمر36،حسن محسن33،سلمان فیاض29،گوہر حفیظ25،عمیر مسعود17اور شاداب خان12رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے خلیل احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.