پشاور، بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں سب انسپکٹرکومعطل کردیا
پیر 25 جنوری 2016 19:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کو شہریوں اور فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر میں تعینات سب انسپکٹر علاؤ الدین کے خلاف آئے روز اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
آئی جی پی نے جب ان شکایات کو سپیشل برانچ کے ذریعے خفیہ ذریعے سے چیک کیا تو سپیشل برانچ کی رپورٹ میں سب انسپکٹر علاؤالدین کے خلاف تمام الزامات درست قرار پائے گئے۔ آئی جی پی نے سپیشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.